ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا لاک ڈاون کے چلتے قطر سے بھی 179 مسافروں کو لے کر خصوصی فلائٹ پہنچی مینگلور؛ کے سی ایف نے کیا تھا فلائٹ کا انتظام

کورونا لاک ڈاون کے چلتے قطر سے بھی 179 مسافروں کو لے کر خصوصی فلائٹ پہنچی مینگلور؛ کے سی ایف نے کیا تھا فلائٹ کا انتظام

Tue, 21 Jul 2020 23:51:02    S.O. News Service

بھٹکل 21 جولائی (ایس او نیوز) دنیا کے دیگر شہروں کی طرح کورونا لاک ڈاون کو لے کر دوحہ قطر میں بھی لوگ بے حد پریشان ہیں، کئی لوگوں کی ملازمتیں جاچکی ہیں، کام نہ ہونے سے نہ صرف رہنے بلکہ کھانے پینے کو لے کر بھی  کئی لوگ پریشان ہیں، مینگلوراور ساحلی کرناٹکا کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے یہاں  کرناٹکا کلچرل فورم (کے سی ایف) نے چارٹرڈ فلائٹ کا انتطام کیا جس کے تحت چار بچوں سمیت 179 مسافروں کو لے کر  انڈیکو فلائٹ 16 جولائی کو مینگلور پہنچی ۔

مینگلور، اُڈپی، کنداپور، بیندور، بھٹکل، مرڈیشور، ہوناور اور کمٹہ وغیرہ کے لوگوں پر مشتمل کے سی ایف نے کامیابی کے ساتھ  چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کیا۔ عبدالرحیم سعدی، مُنیر ماگونڈی، حنیف پُتور ودیگر  کئی ساتھیوں کی کوشش بالاخر کامیاب رہی اور لوگ اپنے اپنےوطن پہنچنے میں کامیاب رہے۔

 


Share: